توانائی کمپنیاں بجلی مزید ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی خواہاں

 اسلام آباد (پی پی آئی)سال گزشتہ کے 135 ارب روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 22.6 ارب روپے کا نیا دعویٰ کر رہی ہیں، جو صارفین سے 1.8 روپے فی یونٹ کی صورت میں وصول کیے جائیں گے۔ یہ درخواست افراط زر کی شرح 31 فیصد سے زیادہ ہونے کے درمیان سامنے آئی، جس سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری تخمینوں کے مطابق مہنگائی کم ہونے کے رجحانات شاید کم نہ ہوں کیونکہ بجلی اور گیس کی قیمتیں اس میں بڑا حصہ ڈالتی ہیں۔ایک علیحدہ ٹیرف کی درخواست میں ڈسکوز نے جولائی تا ستمبر کے لیے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹکے تحت اپنے صارفین سے آنے والے تین ماہ میں 22.6 ارب روپے اکٹھا کرنے پر زور دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے درخواست قبول کرتے ہوئے 14 نومبر کو عوامی سماعت طلب کی ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ ٹیرف میں اضافے کی تجویز سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے مطابق جائز ہے، حکومت اور ریگولیٹر کے حالیہ فیصلوں کے بعد ڈسکوز کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اطلاق اب کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی خود بخود ہوتا ہے۔منظوری کے بعد لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین سے یکساں طور پر ایڈجسٹمنٹ وصول کی جائے گی۔

Next Post

امریکا میں پاکستانی نژاد ماہر اطفال ڈاکٹر طلعت جہاں خان کے قتل پرکمیونٹی صدمے کا شکار

Tue Oct 31 , 2023
 ٹیکساس (پی پی آئی)ایسو سی ایشن آف پاکستانی فزیشنز ان نارتھ امریکا (اے پی پی این اے) نے پاکستانی نژاد ماہر اطفال  ڈاکٹر طلعت جہاں خان کے قتل کیس کی مکمل پیروی کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس بہیمانہ قتل پر سخت صدمے کا شکار […]