آئی ایم ایف وفد پاکستان میں 15 نومبر تک قیام کرے گا

 اسلام آباد (پی پی آئی) اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان  کے دورے پر پہنچنے والاعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 15 نومبر تک قیام کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں  مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ بھی شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔