سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اسلام آباد  میں گرفتار، اہلیہ نے تصدیق کر دی

 اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حبا چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد سے سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔