سری نگر (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما ئمیر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کشمیریوں کو جامع مسجد میں نماز سے روکنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری وادی کشمیر سے ہزاروں لوگ نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جامع مسجد آتے ہیں لیکن مایوس واپس لوٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ مذہبی آزادی کو بار بار اس خوف سے یرغمال بنایا جاتا ہے کہ لوگ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے تحفظات یا اپنے جذبات کا اظہار کریں۔ پی پی آئی کے مطابق میرواعظ نے کہا کہ دنیا کے تمام باضمیر لوگوں کی طرح جموں و کشمیر کے عوام بھی مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔