جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران حکومت کی جانب سے 29 ارب کے  ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)    نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 29 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر نگران حکومت کی جانب سے 29ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، پہلی مرتبہ نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز جاری ہونگے،وفاقی کابینہ نے 24رکنی کمیٹی کی منظوری دیدی، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ چئیرمین مقرر،نگراں وزیراعظم کی خواہش پرفنڈز اجراکیلئے 24رکنی سٹیرنگ کمیٹی کی سفارش کی گئی،سٹیرنگ کمیٹی کو ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز جاری اور منسوخ کرنے کا اختیار ہوگا۔ کمیٹی کو ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے دوران رکاوٹیں دور کرنے کا اختیار ہوگا،پی پی آئی کے مطابق   24رکنی کمیٹی میں 4نگراں وفاقی وزرااور9سینیٹرز کو شامل کیا گیا ہے، قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعدسٹیرنگ کمیٹی ختم ہونے سے فنڈز کا اجرا  رک گیا تھا،رواں مالی سال کیلئے ترقیاتی سکیموں کیلئے 90ارب روپے مختص کئے گئے تھے،پی ڈی ایم حکومت نے صرف 40دنوں میں 61ارب روپے کے فنڈز جاری کیے تھے،جاری ہونیوالے فنڈزبھی تعطل کا شکار تھے، پیپلزپارٹی نے متعدد مرتبہ فنڈز اجراکا مطالبہ کیا تھا۔