اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ویمنز اے نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

لاہور(پی پی آئی)پاکستان ویمنز اے نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔خیال رہے کہ سہ فریقی سیریز میں شریک تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز تھی جبکہ پاکستانی ٹیم لیگ کے دونوں میچ جیت کر فائنل میں پہنچی تھی۔پی پی آئی کے مطابق بدھ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 20  اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کیے۔جواب میں پاکستان ویمنز اے نے15.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی اننگز میں صرف قیانا جوزف ہی قابل ذکر بیٹنگ کرپائیں انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے کپتان رامین شمیم اور عمیمہ سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی اننگ میں شوال ذوالفقار نے چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بنائے  جبکہ گل فیروز نے تین چوکوں کی مدد سے23  رنز اسکور کیے۔