جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 میاں نواز شریف کے آئندہ ہفتے دورہ بلوچستان کا امکان

کوئٹہ(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن)  کے سربراہ نواز شریف کا آئندہ ہفتے بلوچستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات کے پیشِ نظر ایم کیو ایم (پاکستان) کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے بھی ہاتھ ملایا جا سکے۔پی پی آئی کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دورہ بلوچستان کے دوران نواز شریف کی کچھ الیکٹیبلز سے ملاقات بھی متوقع ہے اور بی اے پی کے ساتھ باضابطہ اتحاد کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خاطر خواہ تعداد میں نشستیں حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، جنہیں وہ آنے والے عام انتخابات کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کے لیے بہت اہم سمجھتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر قیادت جے یو آئی (ف) کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا اتحاد تقریباً یقینی ہے۔