کراچی(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد دی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ خوشحالی و مساوات کے دیئے جلا کر اپنے وطن کو دنیا میں روشنیوں کا مرکز بنائیں گے، یہ تہوار روشنی و خوشی کی علامت اور اندھیروں پر روشنی کا پیغام بھی ہے، پیپلزپارٹی بین المذاہب رواداری و ہم آہنگی اور بھائی چارے و اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین میں اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئے، شہید بینظیر بھٹو نے زندگی بھر پاکستان کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی، آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا آغاز کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کی جنرل سیٹوں پر اقلیتی برادری کو اپنا امیدوار نامزد کیا۔
Next Post
کراچی واٹرکارپوریشن کانادہندگان کے خلاف آج سے گرینڈ آپریشن شروع
Mon Nov 13 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے 70 ارب روپے کی وصولی کیلئے سرکاری اداروں اور متعدد دیگر نادہندگان کے خلاف منگل سے گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا، ابتدائی طور پر ان کے پانی کنکشنز منقطع کئے جائیں گے۔ نادہنگان کے خلاف کاروائی مرحلہ وار ہوگی۔پہلے مرحلے میں […]
