متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 قبرستان اراضی قبضہ کیس میں ماخو خاور مانیکا  کی ضمانت پررہائی کا حکم

 لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے قبرستان اراضی قبضہ کیس میں نامزد خاور مانیکا کی ضمانت منظور کر لی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق  عدالت نے خاور مانیکا کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔قبرستان اراضی قبضہ کیس میں نامزد خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر عدالت نے 13 نومبر کو اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب کیا تھا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے درخواست بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ خاور مانیکا پر محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ اراضی 1938 سے مانیکا خاندان کے پاس ہے اور کبھی بھی اوقاف کے پاس نہیں رہی۔عدالت خاور مانیکا کی ضمانت کا حکم دے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ محکمہ اوقاف کے پاس مزکورہ اراضی کا نوٹیفکیشن ہے سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔