متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں سردیوں کے دوران گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی)آذربائیجان سے ایل این جی کارگو کی عدم دستیابی کے باعث  ملک میں سردیوں کے دوران گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔وزارت توانائی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کا بحران سردیوں میں مزید بڑھ سکتا ہے کیونکہ آذربائیجان سے ایل این جی کارگو جنوری میں نہیں پہنچ سکتا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگو کی عدم فراہمی سے پہلے ملک میں دسمبر میں 360 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو اب بڑھ کر جنوری 2024 تک 470 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گا۔وزارت توانائی حکام نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ گھریلو صارفین کو دن میں صرف 6 سے 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ قبل ازیں نگراں وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال پاکستان میں گیس کی سپلائی 20 فیصد کم ہوئی، ایل این جی کے زیادہ کارگومنگوانیکی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔محمد علی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی، 24 گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے، لہٰذا گیس کو بلاضرورت استعمال نہ کیا جائے۔