حیدر آباد: چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسرانجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے ویجلنس ٹیم کے ممبران بورڈ آف گورنرزکے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ تعلیمی بورڈ کی ویجیلینس ٹیم 5 طلبہ و طالبات کو نقل کرتے ہوئے اور ایک ایمپرسونیشن پکڑا اور کئی طلبہ وطالبات سے موبائل فون بھی برآمد کرلئے، ٹیم نے تین ممتحن کو امتحانی عمل سے علیحدہ کیا ۔چیئرمین پروفیسرانجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے نقل دیمک کی طرح ہمارے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہے ،ویجیلنس کمیٹیاں بغیر کسی تفریق اوردباﺅ کے ایسے امیدواروں کو جو متبادل امیدوار یا نقل کر رہے ہیں ان کو کاپی کیس کررہی ہیں ،اور اب ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہے ،تعلیمی بورڈ روزانہ امتحانی پرچہ شروع ہونے سے اختتامی وقت تک مسلسل انٹرنل، ایکسٹرنل اور دیگر عملے سے رابطے میں رہتا ہے۔ ویجیلنس کمیٹیوں کی کارکردگی بھی مزید بہتر بنا ئی ہے ،208امتحانی سینٹرز پر ایک دن میں کئی ٹیمیں جاتی ہیں اب تک ویجیلنس کمیٹیوں نے نقل کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کیا ہے۔امتحانی عمل میں شامل تمام عملہ ایک دوسرے سے مکمل تعاون کر رہا ہے ،انھوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد امتحانات کو پرامن بنانے کے لئے انتظامیہ سے پہلے ہی دفعہ 144 کی سفارش کرچکا ہے۔ جہاں بھی حساس مراکز ہیں اور امتحانی عملے کو شکایت ہوتی ہے ضلعی انتظامیہ سے مسئلہ حل کر لیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج مجموعی طورحیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت دس اضلاع حیدرآباد، دادو، بدین، جامشورو، نواب شاہ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور سجاول میں کل 208امتحانی مراکز میں45 ویجیلنس ٹیموں نے 91کاپی کیس پکڑے،اور15 جعلی امیدوار کو بھی پکڑاجو کہ اصل امیدواروں کی جگہ پرچہ حل کررہے تھے ، اس موقع پر 3 ممتحن کو غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امتحانی ذمہ داریوں سے فوری سبکدوش کردیا گیا۔
Latest from Blog
معیشت اور تجارت کے لیے کراس اسٹریٹس فیئر کی آرگنائزنگ کمیٹی آفس فوژو، چائنا، 20 مئی،
لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔ ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی اور
اسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم باب کعبہ
راولپنڈی(پی پی آئی)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہنما تحریک انصاف چودھری
سلام آباد(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس
اسلام آباد(پی پی آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
کوئٹہ(پی پی آئی) محکمہ فشریز اینڈ کوسٹل ڈیویلپمنٹ نے مچھلیوں کے افزائش نسل کا سیزن شروع
کھٹمنڈو /نیپال(پی پی آئی)پاکستانی 12 اینڈ انڈر ٹیم اے-ٹی-ایف 12 اینڈ انڈر ٹیم کمپیٹیشن ریجنل کوالیفائنگ