اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی،گیس اور اشیائے خوردونوش کے بعد دوائیں بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر

کراچی(پی پی آئی)بجلی،گیس اور اشیائے خوردونوش کے بعد اب دوائیں بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو جائیں گی کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر غور اگلے ہفتہ تک موخر کردیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارتاجلاس  منعقد ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے ہارڈ شپ کٹیگری کی تحت 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت قومی صحت کی خدمات، قواعد و ضوابط اور کوآرڈینیشن کی سمری پر غور کیا جس میں ڈرگ پرائسنگ کمیٹی(ڈی پی سی) نے اپنی 56 ویں اور 57 ویں اجلاس میں تجویز کی تھی کہ ہارڈ شپ کیٹیگری کے تحت 262 ادویات کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے۔ای سی سی نے وزارت کو ہدایت کی کہ اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے صحت کے صوبائی محکموں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے اور صوبوں کی مشاورت سے فارما سوٹیکل انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کیلئے معقول اور متوازن سفارشات پیش کی جائیں اس میں انڈسٹری کے ساتھ پہلے سے مہنگائی کا شکار صارفین کے مفاد کو بھی مد نظر رکھا جائے۔