نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 برطانوی ریلوے کیٹررز کی تنخواہوں میں 21 فیصد اضافہ،پاکستان مزدور تحریک کا خیر مقدم

کراچی(پی پی آئی)پاکستان مزدور تحریک  نے آر ایم ٹی یونین  برطانیہ کی جدوجہد کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے جس کے نتیجے میں ریلوے میں کام کرنے والے کنٹریکٹڈ آوٹ کیٹررز نے سلسلہ وار ہڑتالوں کے بعد تنخواہ میں 21فیصد اضافہ حاصل  ہواہے۔ ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کا کہنا ہے کہ ٹرانس پینائن ایکسپریس سروسز پر ریل گورمیٹ کے ذریعے ملازمت کرنے والے اس کے ارکان اس سال اپنی اوسط تنخواہ میں 4000پونڈ سے زیادہ اضافہ دیکھیں گے۔ پاکستان مزدور تحریک نے اس اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی اور لیڑر ٹریول کیلئے بھی رعایتیں دی گئی ہیں اور مستقبل میں اجرتوں اور حالات کار کو بہتر بنانے کیلئے ایک روڈ میپ تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا آر ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری مک لنچ کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے کے سب سے زیادہ استحصال زدہ ورکرز میں سے کچھ کیلئے ایک شاندار فتح ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ صرف ثابت قدمی اور اتحاد کے ذریعے ہی ریل گورمیٹ ورکرز اپنی تنخواہوں میں اتنا متاثر کن اضافہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے یہ نتائج ہڑتال کی مسلسل کارروائی کے ذریعے اور مذاکرات کی میز پر ریل انڈسٹری کی شاخوں نے حاصل کئے ہیں۔