شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاری 

 کراچی(پی پی آئی)مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔