سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محسن نقوی کاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کادورہ, اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ

کراچی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کادورہ، پی آئی سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دورہ کیا، انہوں نے ایمرجنسی بلاک کے توسیعی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، جاری تعمیراتی سرگرمیوں، ہسپتال کے تینوں فلورز،زیر تعمیر پرائیویٹ وارڈ اور کمروں میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سیبات چیت کی، مسائل سنے، وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی اوران سے خیریت پوچھی، نوجوان کی ہسپتال میں ناروا سلوک اور پیسے لیکر داخل ہونے کی شکایت پرفوری کارروائی کی ہدایت کی، بزرگ مریض کیتیماردار کی کنٹین پر اوور چارجنگ کی شکایت کا بھی فوری نوٹس لیا اور اے سی ماڈل ٹاؤن کو اوور چارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی کا حکم دیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد ایمرجنسی کے بیڈز میں اضافہ ہوگا، مریضوں و تیمارداروں کی سہولت کیلئے ایل ای ڈی سکرینیں لگائی جائیں گی،  انہوں نے آکسیجن کے کنکشن اوپن نہ رکھنے کی ہدایت کی اور حکم جاری کیا کہ پرائیویٹ کمروں کو مزید کشادہ کرنے اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کومقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔