اوکاڑہ میں ڈی سی اور ڈی پی او کا دورہ ، عاشورہ جلوس روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا

ایبٹ آباد میں ‘اڑان نوجوان میراتھن ریس’ اختتام پذیر

کراچی مسان چوک پر گولی لگنے ،تین ہٹی پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ،کورنگی کھڈی اسٹاپ پر پولیس مقابلہ ،2 زخمی ڈاکو گرفتار

گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی منصورہ پہنچ گئے، جماعت اسلامی کی قیادت کے ساتھ اہم بات چیت

ٹیکس نیٹ وسیع ، محصولات کے نظام میں موجود خامیوں اور لیکیجز کا خاتمہ کیا جائے:وزیر اعلیٰ سندھ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی اے کا سموں کے غیرقانونی اجرا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)سائبر کرائم سرکل کے تعاون سے لاہور میں واقع ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ واضح رہے کہ یہ فرنچائز سال 2023. میں سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی۔چھاپے کے دوران 4 بی وی ایس ڈیوائسز اور 02 لیپ ٹاپ قبضے میں لیے گئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے 3 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔قبل ازیں پی ٹی اے نے فروخت کی ذرائع کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجرا سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس)کے ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان اقدامات سے سموں کے غیر قانونی اجرا کے خاتمے کے لیے اتھارٹی کا عزم ظاہر ہو تا ہے۔