کراچی (پی پی آئی)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے عورت مارچ پر بات کرتے ہوئے کچھ ضرورت نکات اور مسائل کی نشاندہی کی، انہوں نے کہا کہ خواتین کی مہم مرد کے خلاف نہیں بلکہ پدرانہ نظام کے خلاف ہے۔پی پی آئی کے مطابق حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے عورت مارچ اور خواتین کے حقوق جیسے اہم موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ثانیہ سعید نے فیمینزم اور برابری سے متعلق اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے چڑیا گھر میں جانوروں کے ساتھ انسان کے بْرے سلوک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام چڑیا گھروں کو فوری طور پر بند ہوجانا چاہیے، چڑیا گھر میں زیادہ تر بچے بْرا سلوک کرتے ہیں، بچے جانوروں کے سامنے شور مچاتے ہیں، پتھر مارتے ہیں، کچرا پھینکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ99 فیصد بچوں کی بات نہیں سنی جاتی، بچے معاشرے کے بیچ ہیں، مستقبل میں یہ تناور درخت بنتا ہے، ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔ ’انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بچوں، خواتین، جانور اور اسپیشل لوگوں کی شنوائی نہیں ہورہی،۔ثانیہ سعید نے کہا کہ بہت دیر ہوچکی ہے، معاشرے میں تبدیلی آجانی چاہیے تھی، ہمیں مسائل کو سمجھ کر ردعمل دینا چاہیے
Next Post
چمن بارڈر کراسنگ پرسخت ویزا پالیسی کیخلاف احتجاج سے پاک، افغان تجارت معطل
Wed Nov 22 , 2023
چمن (پی پی آئی)پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے سخت ویزا سسٹم کے خلاف چمن بارڈر کراسنگ گراؤنڈ پر ایک ماہ سے جاری دھرنے کے شرکا نے قندھار جانے والی شاہراہ کو بند کر دیا جس کے سبب پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہوگئی۔پی پی آئی کے […]
