چمن (پی پی آئی)پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے سخت ویزا سسٹم کے خلاف چمن بارڈر کراسنگ گراؤنڈ پر ایک ماہ سے جاری دھرنے کے شرکا نے قندھار جانے والی شاہراہ کو بند کر دیا جس کے سبب پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق سیکڑوں مظاہرین نے فرینڈشپ گیٹ کی طرف جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور سامان سے لدی کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، تاہم افغانستان جانے والے غیرقانونی تارکین وطن کے قافلے معمول کے مطابق رواں دواں رہے۔نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کے لیے سرحدی گزرگاہ کھلی ہے۔
Next Post
سعودیہ نے روزگار کمانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے دروازے کھول دیئے
Wed Nov 22 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مزید دروازے کھلنے لگے۔سعودی عرب کی 5 بڑی کمپنیوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے معاہدے طے پا گئے۔پی پی آئی کے مطابق معاہدے تحت15 سے 20 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں نوکریاں ملیں گی،تعمیرات، صحت، فنانس، انجینئرنگ، آئی ٹی […]
