کراچی (پی پی آئی)پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مزید دروازے کھلنے لگے۔سعودی عرب کی 5 بڑی کمپنیوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے معاہدے طے پا گئے۔پی پی آئی کے مطابق معاہدے تحت15 سے 20 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں نوکریاں ملیں گی،تعمیرات، صحت، فنانس، انجینئرنگ، آئی ٹی اور اوورہیڈ ٹرانسمیشن میں ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔سعودی تعمیراتی کمپنیوں نیسما پارٹنر اور الراشد گروپ کے ساتھ افرادی قوت بھجوانے کا معاہدہ ہوگیا،سعودی کمپنی مہارہ ہیومین رہسوس، البوانی اور الفنار کمپنی کے ساتھ بھی معاہدے طے پا گیا۔معاہدوں کے تحت تمام بھرتیاں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کی جائیں گی،معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ریاض میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے،سعودی عرب میں روزگار کے دروازے کھلنا ملکی ترسیلات زرمیں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔
Next Post
گدو کمپنی کی درخواست پرسستے پاور پلانٹس کی بجلی مہنگی ہونے کاخدشہ
Wed Nov 22 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)سستے پاور پلانٹس کی بجلی بھی مہنگی ہونے کاخدشہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق سینٹرل پاور کمپنی گدو کی بجلی قیمتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتو ں میں اضافہ گیس مہنگی ہونے کے باعث […]
