اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آخرت کو بہتر بنانے کیلئے اپنی ذات میں بہتری لائیں:امام کعبہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اسلام آباد کی معروف فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیا اور امامت کروائی۔پی پی آئی کے مطابق امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا خطبہ جمعہ میں کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مثال ایک جسم جیسی ہے جس کے تمام حصے ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔ آخرت کو بہتر بنانے کیلئے اپنی ذات میں بہتری لائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان راہِ تقویٰ پر گامزن رہیں اور آپس میں بھائی چارے، محبت اور برابری کا معاملہ رکھیں۔ امام کعبہ  بدھ کو اسلام آباد پہنچے تھے، اپنے دورے کے دوران وہ حکومتی شخصیات کے علاوہ دینی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔