شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کل سے شروع ہو گی

کراچی (پی پی آئی)ملک بھر میں انسداد پولیو کی سات روزہ قومی مہم کا آغازپیر27 نومبر سے ہوگا۔ مہم کے دوران چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت  ملک بھر کے 159 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی،والدین پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں کیونکہ رواں برس ملک بھر سے لیے گئے 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔پولیو مہم کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 30 اضلاع میں ہوگی،پنجاب کے36اضلاع میں سوا دو کروڑ سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جائے گا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے72 اضلاع میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے۔ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے 21اضلاع میں بھی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔