متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے، اپوزیشن میں بیٹھیں:فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو 120 سیٹوں کا دعوی کر رہے ہیں وہ ضمنی الیکشن میں اپنی حکومت میں 20 میں سے صرف 1 سیٹ جیت سکے تھے، ہم سمجھتے تھے نوازشریف نظریاتی بن چکے لیکن وہ نیا لاڈلہ بننے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، واضح کرتے ہیں اگر دوبارہ کوئی لاڈلہ مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے بہتر نہیں ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تاثر دے رہیں ادارے ان کے ساتھ ہیں، الیکشن میں پتا چلے گا کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنی سیٹیں جیتے گا، ن لیگ 16 ماہ کی کارکردگی پر بات کرنے کو تیار نہیں، اگر ایک اور سلیکشن ہوئی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہوجائے گا، سلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی نئی حکومت بنائے گی، اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔ رہنماء   پیپلزپارٹی نے کہا کہ سی پیک کا آغاز پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہوا، سابق صدر آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی، بلوچستان میں سی پیک کا بڑا اہم کردار ہے، 2008ء   سے پہلے بلوچستان کے لوگ کہتے تھے کہ پنجاب اور وفاق ہم سے زیادتی کر رہا ہے، صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے وفاق کا نمائندہ بن کر بلوچستان کے عوام سے ہمدردی دکھائی، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حقوق بلوچستان کا آغاز کیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے، صدر آصف علی زرداری کوئٹہ میں کارکنان سے خطاب کریں گے، کوئٹہ میں الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔