ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد احاطے سے  دوبارہ گرفتار

مردان  (پی پی آئی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل مردان کے احاطے سے سٹی پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس اسد قیصر کو تھانہ سٹی لے گئی۔آج صبح مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت منظورکرکے رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔سیشن جج مردان محمد زیب نے اسد قیصر کی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور کی تھی۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر اسد قیصر کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔ 9 مئی مقدمہ میں سابق سپیکر اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔مزید برآں پشاورہائیکورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی باربار گرفتاری پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔