ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مینٹیننس،شہرقائد میں آج فراہمی آب جزوی متاثر رہے گی

کراچی (پی پی آئی)کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر  اتوار کو بجلی کی سالانہ مینٹیننس کی جائے گی جسکے باعث شہرقائد میں 3 دسمبر کو پانی کی فراہمی جزوی متاثر رہے گی۔پی  پی آئی کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے 24-2023سے سالانہ مینٹیننس کے کام کے باعث 3 دسمبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ 3 دسمبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ہو گا۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کے باعث شہر کو 75 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہو گا۔کراچی واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں سے التماس ہے کہ پانی کا ذخیرہ کریں اور پانی کو احتیاط سے استعمال کریں۔