کرسچین اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام سندھ میں کمپوزٹ ہیریٹیج اور امن سازی پر 2 روزہ تربیتی پروگرام منعقد

سندھ بھر میں 25 سے زائد ہیٹ ریلیف کیمپ قائم ،ٹھنڈا پانی، او آر ایس، شربت، اور ابتدائی طبی امداد کا انتظام

بیرونی قرضوں کے مسئلے پر فوری طور پر قومی سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے:پی ڈی پی

ڈپلومیسی، سیکورٹی-معرکہ حق میں کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، سردار مسعود

کراچی کلفٹن غازی مزار کے قریب سے ملنے والی نعش اسپتال منتقل

شہید بینظیر آباد میں پولیس کی چشم پوشی کے باعث منشیات کا دھندا بلا خوف و خطر جاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 موسم سرما  کے امراض، بچاؤاوراحتیاطی اقدامات وطریق علاج  پر سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  لہننگ لیبارٹر یز فرانس کے زیراہتمام،مقامی ہوٹل میں ایک شام لہننگ کے نام سے پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں موسم سرما  کے حوالے سے پیدا ہونے والے امراض، ان سے بچاو، احتیاطی اقدامات اور علاج کے حوالے سے لیکچر کا انعقاد ہوا جس میں  کراچی شہر کے سینیئر ہو میو پیتھک ڈاکٹرز  نے شرکت کی۔  پی پی آئی کے مطابق تقریب  میں میزبان و پاکستان میں لہننگ کے روح رواں  مسعود احمد نے  مہمانوں کا شکریہ  ادا کرتے ھوئے بتایا  کہ آج کی تقریب ہمارے پروگراموں کی ابتداہے،لہننگ لیبارٹر یز کے زیر اہتمام کراچی اور دیگر شہروں ایسے ایونٹ منعقد ہوں گے جس میں سینیئر ڈاکٹرز اور کیمسٹ کے شعبہ منسلک حضرات کو مدعو کیا جائے گا۔تقریب میں ڈاکٹر ارشد ناز،ڈاکٹر طیب،ڈاکٹر اعظم، ڈاکٹر امیر امام،ڈاکٹر مجیب انصاری، ڈاکٹر مہتاب شیخ ودیگر کو اسٹار آف ہومیو پیتھی  ایوارڈ سے نوازا گیا۔