لنڈی کوتل (پی پی آئی) لنڈی کوتل میں قومی مسائل کمیٹی کے زیر اہتمام تمام اقوام کا بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور نامناسب بجلی سپلائی شیڈول کے خلاف لنڈیکوتل گریڈ سٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کالے جھنڈے اٹھائے تھے جن پر ٹیکسو حکام کے خلاف شدید نعرے درج تھے بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور جاری کردہ شیڈول کسی صورت قبول نہیں اور گریڈ سٹیشن عملے کو فوری تبدیل کیا جائے معاہدے کے عین مطابق بجلی سپلائی اور فراہمی کو یقینی بنایا جائے مطالبات ماننے کے لئے دو دن کی مہلت دے کر حکام کو خبردار کیا گیا کہ اگر بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی سپلائی شیڈول تبدیل نہ کی گئی تو نہ ختم ہونے والی احتجاجی تحریک شروع کرینگے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قائدین سید مقتدر شاہ آفریدی، زرنور آفریدی،عبدالرؤف شینواری،کلیم اللہ شینواری، شعور آفریدی و دیگر مقررین نے کہا کہ 4 گھنٹے شیڈول میں گھریلو ضروریات پوری نہیں ہوتیں اس وقت بجلی آتی ہے جب سارے لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں خواتین رات کو نیند سے جاگ کر گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہیں اس لئے دیا گیا انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے ٹیسکو حکام کو بجلی نئی شیڈول تحریری شکل میں دیا گیا تھا لیکن انہوں نے غلط شیڈول جاری کر دیا جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر سیاسی قائدین، قومی مسائل کمیٹی نے ٹیسکو حکام کو دو دن کی ڈیڈ لائن دے دی لنڈی کوتل ٹیسکو سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملہ تبدیل کیاجائے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تمام علاقوں کو منصفانہ بجلی کی ترسیل شروع کی جائے عوام کی طرف سے دیئے گئے بجلی شیڈول پر بجلی چلائی جائے. بجلی ڈبل کنکشن ختم کی جائے اور پرانے شیڈول کے مطابق چار گھنٹے بجکی چلایا جائے اگر مزکورہ مطالبات 2 دن کے اندر تسلیم نہ ہوئے تو علاقے کے عوام نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے۔
Next Post
بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری پاکستانی قوم کا خاصہ ہیں،مسعود خان
Mon Dec 11 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔مسعود خان نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستانی معاشرے، معیشت، سیاست، تعلیم میں گراں قدر خدمات ہیں۔سفیر پاکستان مسعود خان نے یہ بات کرسمس کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان […]
