کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وفاقی وزیر داخلہ کا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کاعزم

ٓاسلام آباد(پی پی آئی) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کاعزم کیاہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی،وزیر توانائی محمد علی اورصنعت و پیداوار کے سیکرٹری کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو انتظامی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے چوبیس گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے ایسے مافیاز کیخلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کی واضح ہدایات ہیں۔ وزیر توانائی محمد علی نے کہاکہ حکومت نے کھاد کی مقامی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنانے کیلئے کھاد کے پلانٹس کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔