جموں وکشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے

اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے۔انہوں نے یہ بات حریت رہنماؤں کے وفد سے مظفرآباد میں ملاقات کے دوران کہی۔حریت رہنماؤں نے وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی سپریم کورٹ کے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کے یکطرفہ فیصلے کی پرزور مذمت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی مشنز بین الاقوامی تھنک ٹینکس، میڈیا اور دانشوروں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بہترطور پر اجاگر کرنے کے لئے رابطے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نام نہاد قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کی آڑ میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے فرار حاصل نہیں کر سکتا۔

Next Post

کرتارپورراہداری سے منسلک درشن ریزورٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری

Fri Dec 15 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیاحت کے ترقیاتی ادارے کے تحت کرتارپورراہداری سے منسلک درشن ریزورٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری دی ہے۔آج (جمعہ) لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ایمن آباد، فاروق آباد، ننکانہ صاحب اورکرتارپور […]