ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم نے فلسطین کے کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی کسی بھی قسم کی تقریبات پرپابندی عائد کردی ہے۔آج(جمعرات) کو اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے نئے سال کی آمد کوسادگی سے منائیں۔وزیراعظم نے کہاکہ قابض اسرائیلی فورسز فلسطین میں تباہی مچا رہی ہے۔انہوں نے کہا پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام خاص طورپر بچوں کے قتل پرگہرے دکھ میں ہے۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے تمام بین الاقوامی فورموں پرآواز اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے اپنے فلسطینی بہنوں اوربھائیوں کی مدد کیلئے دو امدای کھیپ بھیجی ہیں انہوں نے کہا تیسری کھیپ جلد روانہ کی جائے گی۔انہوں نے کہا پاکستان فلسطینی بھائیوں کی بروقت مدد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے انخلا اور غزہ کے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے مصر اور اردن سے مسلسل رابطے میں ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی دعا کی کہ نیا سال پاکستان اور پوری دنیا میں امن اور خوشحالی لائے۔