پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراطلاعات کا کشمیری رہنما نذیراحمد شال کے انتقال پرافسوس کااظہار

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد کی نمایاں شخصیت نذیر احمد شال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نذیر شال ایک بہادر،نڈر اور مخلص رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم رہنما  سے محروم ہوگئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال مقبوضہ کشمیر کیعوام کی ایک توانا آوازتھے اور انہوں نیمسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کیلئے پروفیسر نذیراحمد شال کی سیاسی اور سفارتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔