ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سارہ انعام قتل کیس میں ثمینہ شاہ کی بریت کیخلاف اپیل دائر

 اسلام آباد (پی پی آئی)سارہ انعام قتل کیس میں مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انعام الرحیم نے مجرم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن عدالت کا ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ثمینہ شاہ کو زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جائے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ والے روز فارم ہاوس پر 3 افراد تھے۔ شاہنواز امیر نے قتل کیا، جبکہ اس کی والدہ ثمینہ شاہ بھی وہاں موجود تھی، ایسا ہو نہیں سکتا کہ ثمینہ شاہ جرم میں ملوث نہ ہو، مجرم شاہنواز امیر کو جو سزا سنائی گئی اس سے مطمئن ہوں۔  پی پی آئی کے مطابق

 مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے وکیل راو عبد الرحیم کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔