کشمور (پی پی آئی)گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی جبکہ 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کر گئی ہیں۔گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کے مطابق 500 کے وی گریڈ سٹیشن سے 4 ہائی ٹرانسمیشن لائنیں چل رہی ہیں وہ بھی شدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئیں جس کے باعث شکارپور، جیکب آباد، مظفر گڑھ، سبی، ڈی جی خان سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔ہائی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی 5 گھنٹے سے معطل ہے اور جب تک دھوپ نہیں نکلتی تب تک بجلی کی بحالی مشکل ہے۔گڈو تھرمل پاور ہاؤس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث خراب ہونے والے نئے بریکر کو خریدنے میں 15 روز لگ سکتے ہیں۔
Next Post
ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار
Tue Jan 2 , 2024
پشاور/روہڑی/لاہور(پی پی آئی) ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک دھند کی وجہ سے بند ہے، ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند […]
