ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، موسلادھار بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد/لاہور/کوئٹہ (پی پی آئی)ملک بھر کے مختلف شہر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی دھند نے ہرشے کو دھندلادیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ، خاران، زیارت، کواس، چینہ، زڑگی میں برفباری نے ہرشے کوسفید چادر اوڑھادی نوشکی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پہاڑوں پرمزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے، برفباری اور بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے 20 اضلاع میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی۔پی ڈی ایم اے نے عوام کو بارش اور برفباری کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔