ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بحیرہ احمر میں سیکیورٹی خدشات سے نمک اور دیگر صنعتوں کو خطرات لاحق

کراچی (پی پی آئی)سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے قائمقام چیئرمین قاسم یعقوب پراچہ نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)کے حکام سے ملاقات کی جس میں بحیرہ احمر میں حالیہ سیکیورٹی خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے حکومت سے زور دیا کہ وہ ان بحرانوں کے حل کے لیے فوری طور پر بین الاقوامی سطح پر حل تلاش کرے جس کی وجہ سے مال برداری کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے نیز نمک کے شعبے اور دیگر اہم صنعتوں کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے مزیدکہنا تھا کہ سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اگر پی این ایس سی پاکستان کے جھنڈے تلے جہازوں کی خدمات دوبارہ شروع کرتی ہے تو اس سے پاکستان نیشنل شپنگ کو خطے کے دیگر مسلم ممالک تک اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھانے کے شاندار مواقع میسر آئیں گے۔چیئرمین ایس ایم اے پی قاسم یعقوب پراچہ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اہم فیصلے کرتے ہوئے نمک کے کاروبار سے وابستہ بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلے کیونکہ سالٹ انڈسٹری دیگر شعبوں کے مقابلے میں شدید متاثر ہے۔