شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی، موٹرویز بھی بند،شہری ابر رحمت کے منتظر

 لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے میدانی علاقے ہفتہ کو بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کردیاگیا۔ پی پی آئی کے مطابق خشک سردی کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہونے لگے،موسمی بیماریوں میں مبتلا شہری ابر رحمت کے منتظر، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  شدید دھند کے باعث موٹروے  ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کے لئے بند،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بند،لاہور ملتان موٹروے ایم تھری،لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو لاہور تا شیخوپورہ  تک بند کردیا گیا۔  ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ  شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں،موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کیلئے بند کیا جاتا ہے،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہری دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں،تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔