شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدرٹاؤن مین تجاوزات کا مسئلہ بڑہ گیا

کراچی (پی پی آئی) صدرٹاؤن کے چیئرمین منصوراحمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے سب سے اہم کاروباری وتجارتی مراکزکا حامل صدرٹاؤن کا شمار شہرکے گنجان آبادٹاؤن میں ہوتا ہے جہاں روزانہ لاکھوں افراد اپنے روزگار، کاروباری ودیگرمعاملات زندگی کے سلسلے میں آتے ہیں جس کے باعث  یہاں کے مسائل دیگر ٹاؤنز کی بہ نسبت زیادہ ہیں ان میں سرفہرست تجاوزات کا مسئلہ ہے جسکی وجہ سے عوام خصوصاً رہائش پذیرافراداور خواتین وبچوں کوآمدورفت میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے صدرٹاؤن انتظامیہ نے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے مستقل بنیادوں پر ایک مربوط اور جامع پالیسی مرتب کی ہے جس کے تحت مختلف علاقوں سے مرحلہ وار تجاوزات کا خاتمہ کیاجائیگااس خصوصی مہم کیلئے محکمہ لینڈ کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹا ؤن کے مرکزی دفتر میں تجاوزات کے باعث درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی 4 اور چیئرمین اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی صدر ٹاؤن عبدالرحمان آفریدی، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ وزیر علی بھیم و دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی انکروجمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے اثرورسوخ کی پرواہ نہ کی جائے اور مداخلت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے متعلقہ افسران غیر قانونی نائٹ سیٹنگ پر جرمانے اور جنریٹرز فیس کی ریکوری کے کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اس ضمن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وعملے کومراعات دی جائیں گی جبکہ ریکوری کے مقررہ ہدف کی وصولی میں ناکامی پر محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی چیئرمین صدر ٹاؤن نے اس موقع پر ان دوکانداروں کو جنہوں نے اپنی دوکانوں کے باہرحد سے بڑھے ہوئے سن شیڈ وتھلّے،غیر قانونی سائن بورڈز اور پتھارے لگائے ہوئے ہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ از خود ان تجاوزات کو ختم کردیں اور اپنی دوکانوں کے آگے ٹھیلے اور پتھارے لگانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں اور اس ضمن میں اگر صدر ٹاؤن کے عملے کیخلاف کوئی شکایت ہو تو ٹاؤن کے مرکزی دفترمیں قائم شکایتی مرکزفون نمبر99211429-99211390 پر رابطہ کیاجاسکتاہے