اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر، سرکاری پرائس لسٹ محض دکھاوے تک محدود

کراچی (پی پی آئی) ڈویژنل انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہاہے،بڑھتی مہنگائی سے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ اس صورتحال میں غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ڈویژنل انتظامیہ کا ڈر خوف نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی چیز کے ہر دکاندار اپنی مرضی  کے دام وصول کر رہا ہے اور اس سے بھی بڑھ کر ستم ظریفی یہ کہ بعض دکاندار مرغی کے تول میں کمی سے بھی باز نہیں آرہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیکری آئٹم بھی بھی من مانے نر خوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔ چار سو ر 25وپے درجن بکنے والے انڈوں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔۔ گاجر، مولی، ساگ، مٹر، آلو، شلجم اور پیاز سمیت دیگر موسمی سبزیوں کے دام بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔