ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دھند کے باعث چکوال میں موٹروے سے اتاری گئی بس لوٹ کر ڈاکو فرار

چکوال (پی پی آئی)چکوال کے تھانہ دْمن کی حدود میں بدھ کو رات گئے  ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے جس میں ڈاکؤوں نے پشاور سے لاہور جانے والی مسافر بس کو لوٹ لیا۔تھانہ دْمن پولیس کے مطابق یہ واردات چکوال روڈ پر اس وقت کی گئی جب مسافر بس کو دھند کے باعث موٹروے سے بلکسر انٹرچینج پر اتارا گیا۔پولیس نے بتایا کہ بس میں بیوپاری اور مزدور سوار تھے جو مویشیوں کی خریداری کرنے بس کے ذریعے پشاور سے لاہور جا رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے مسافروں کو کافی دیر یرغمال بنائے رکھا اور 1 کروڑ 75 لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مسافروں نے بتایا کہ ایک کرولا گاڑی نے رات گئے ان کا پیچھا کیا اور سات ڈاکو مسافروں سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔