کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ پر قابو پانے کیلئے ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم دے دیا۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت عالیہ نے ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات اور پی ایچ اے کو مل کر لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کر دی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چین سے ماحولیات کا وفد پاکستان آ رہا ہے جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو چین کے ماحولیات کے وفد سے جوڈیشل واٹر کمیشن کے ممبران کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔ پی پی آئی کے مطابق بعدازاں عدالت نے سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔