عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

واٹر بورڈ اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 3 غیر قانونی کنکشن منقطع

کراچی(پی پی آئی) پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی واٹر بورڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کر کے 3 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے۔ترجمان سندھ رینجرز کے بیان میں کہا گیاہے کہ آپریشن اسٹیٹ ایونیو، سائٹ ایریا، ڈاک خانہ چورنگی، کنیز فاطمہ سوسائٹی، سرجانی میں کئے گئے، دوسرے مرحلے میں سب سوائل بور کی آڑ میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کئے جا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کارروائی کے دوران 4 انچ کے 5 اور 6 انچ کے 2 غیر قانونی کنکشن ختم کر دیئے گئے، آپریشن کے بعد یومیہ 6 لاکھ 30 ہزار گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے، پانی چوری سے تقریباً 5 کروڑ روپے سالانہ نقصان ہو رہا تھا۔بیان میں بتایا گیا کہ واٹربورڈ کی 24 اور 84 انچ لائنوں سے پانی چوری کر کے مہنگے داموں پمپنگ سٹیشن کے ذریعے فروخت کیا جا رہا تھا، آپریشن میں 5 پمپنگ موٹرز، 5 واٹر پمپ، جنریٹر، ثمرپمپ اور الیکٹرک تار قبضے میں لئے گئے جبکہ غیر قانونی پمپنگ سٹیشن کو مسمار کر دیا گیا۔