سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 تھر کی ارباب فیملی کے 7ارکان پی پی اور جی ڈی اے کے ٹکٹ پر امیدوار

مٹھی(پی پی آئی)سندھ میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں وہیں مختلف خاندانوں کو ٹکٹ ملے ہیں، تھرپارکر کے ارباب خاندان کو دو پارٹیوں کے 7 ٹکٹ جاری ہوگئے۔ قومی اسمبلی کی ایک صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے تھرپارکر میں ایک  ہی خاندان کے 7امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے گئے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم این اے 215 سے حصہ لے رہے ہیں،ان کے صاحبزادے بیٹے ارباب عنایت اللہ کو پی ایس 48 ڈگری ضلع میرپور خاص سے ٹکٹ جاری کر دیئے  گئے اور اسی خاندان کے ارباب ذکا  اللہ کو پی ایس 55 ڈیپلو مٹھی اور ارباب انور جبار کو پی ایس 53 ننگر پارکر اور ارباب خان صاحب توگاچی کو پی ایس 54 اسلام کوٹ پر ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے دو بھتیجے ارباب امیر امان اللہ کو پی ایس 70 ٹنڈو باگو ضلع بدین اور ارباب لطف اللہ کو پی ایس 55 مٹھی ڈیپلو کلوئی پر ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ پی پی امیدوار ارباب لطف اللہ جی ڈی اے امیدوار،اپنے بہنوئی اربابِ ذکااللہ کے مد مقابل ہونگے،مجموعی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کا ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔