سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گئی۔اسٹاک ایکسچینج میں 700 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 63 ہزار 825 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا۔