سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لسبیلہ چیمبرنے5 برآمدی شعبوں کو ترجیح دینے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کردیا

لسبیلہ(پی پی آئی)     لسبیلہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایل سی سی آئی) کے صدر اسماعیل ستار نے  برآمدات کو بڑھانے کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے صرف5 برآمدی شعبوں کو ترجیح دینے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی وجہ صرف پاکستان کی برآمدی صنعت کے 5 شعبوں پر مرکوز ہے جن میں ٹیکسٹائل، قالین، کھیلوں کا سامان، آلات جراحی اور چمڑے کی صنعت شامل ہیں حالانکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ یہ مخصوص شعبے کم ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے ساتھ رعایتی بجلی و گیس کے نرخوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ باقی مینوفیکچرنگ ڈویڑنز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی مسابقت کو بڑھانے کے لیے کوئی سبسڈی نہیں دی جاتی اگرچہ وہ5زیرو ریٹیڈ برآمدی شعبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس کے باوجود حکومتوں پالیسیوں کا محورصرف زیرو ریٹیڈ برآمدی شعبو ہیں جو کہ سراسر غیرمنصفانہ ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  انھوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ صرف5  زیرو ریٹیڈ برآمدی شعبوں تک مراعات محدود کرنے کے بجائے تمام برآمدی شعبوں کو یکساں کاروباری و ٹیکسوں، ڈیوٹیز میں رعایت  دیتے ہوئے زیروریٹیڈ سہولت کا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ تمام برآمدی شعبے اپنی صلاحیت کے مطابق ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں اور قومی خزانے میں اپنا مناسب حصہ ڈال سکیں۔