عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل کام ہیں:ثانیہ مرزا

کراچی(پی پی آئی)ثانیہ مرزا نے اپنی اور شعیب ملک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان  پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو ایک بار پھر بات کرنے کا موضوع دے دیا۔  پی پی آئی کے مطابق بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شادی اور طلاق دونوں کو ہی مشکل کام قرار دے دیا اور مشورہ دیا کہ ان کا انتخاب دانشمندی سے کیا جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، کبھی یہ جوڑا انسٹاگرام سے اپنی تصاویر ڈیلیٹ کردیتا ہے تو کبھی بائیو سے نام ہٹانا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواجاتا ہے ایسے میں طلاق کے حوالے سے پوسٹ ان کی طلاق کی افواہوں کی تصدیق کرتی دکھائی دے رہی ہے۔  انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں ایک سبق آموز پوسٹ شیئر کی جس میں درج تھا کہ  ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے۔ ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے۔ فٹ رہنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں، قرض میں رہنا مشکل ہے۔ مالی طور پر نظم و ضبط رکھنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سمجھداری سے انتخاب کریں۔’خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک  نے 2010میں شادی کی تھی۔ اس رشتے میں بندھنے کے 8 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھاہے۔