پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر کو آپریٹو مارکیٹ کے تاجروں کا جمعہ کو تیسرے روز بھی احتجاج

کراچی (پی پی آئی)صدر کو آپریٹو مارکیٹ کی پارکنگ کو  نجی کمپنی کے حوالے کیے جانے کے خلاف صدر کو آپریٹو مارکیٹ کے ممبران و تاجرون کی جانب سے جمعہ کو تیسرے روز بھی احتجاج کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تاجران کو آپریٹو مارکیٹ کے صدر محمد وقار غوری اور سیکریٹری محمد اسلم خان نے کہا کہ یہ زمین کو آپریٹو مارکیٹ کے 247 ممبران کی ہے اور ایسوسی ایشن پارکنگ کے معاملات دیکھ رہی ہے، نیزکراچی چیمبر کی پولیس اینڈ لائژن کمیٹی کے سربراہ حفیظ عزیز اور کے سی سی آئی میں لا اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین یوسف یعقوب پرنس کی قیادت میں صدر کو آپریٹو مارکیٹ کے رہنماوں نے ایڈمنسٹریٹر سمیع صدیقی سے ملاقات کی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے صدر کو آپریٹو مارکیٹ کی پارکنگ کو نجی کمپنی کے حوالے کیے جانے پر احتجاج کیا۔