پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ملک بھر کے ایئرپورٹس پرجدیدسٹیٹ آف دی آرٹ  اسکیننگ مشینیں نصب کرنیکافیصلہ

 وفاقی حکومت نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پرجدیدسٹیٹ آف دی آرٹ  اسکیننگ مشینیں نصب کرنیکافیصلہ کر لیا۔  اب کچھ نہیں چھپیگا، تمام ائیرپورٹس پر جدید سکیننگ مشینیں نصب ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پرجرمنی سیدرآمد شدہ جدید28بیگجزاسکیننگ مشینیں نصب ہونگی۔ پی پی آئی کے مطابق   سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیرپورٹس پر سامان کی  اسکیننگ کے لئے جدید مشینیں جرمنی سے درآمدکی جارہی ہیں۔ یہ مشینیں ضرر رساں آلات اوربارودی موادکوجانچنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔جدیدمشینوں سے ایئرپورٹ پرسکیورٹی سسٹم عالمی سطح کے معیارکا ہوجائے گا۔سی اے اے کے ذرائع کے مطابق جدیدمشینیں رواں سال فروری کے مہینے میں اے ایس ایف کے حوالے کردی جائیں گی۔ ایئرپورٹ پر لگی ہوئی پرانی بیگجز اسکیننگ مشینوں کو مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ جدید مشینیں لاہور،کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مرحلہ وار نصب ہوں گی۔