صوابی(پی پی آئی)صوابی خیبر پختونخوا کا ایک ایسا ضلع ہے جہاں 2024 کے انتخابات میں پانچ خواتین جنرل نشستوں پر میدان میں اتری ہیں، ان خواتین میں دو قومی جبکہ تین صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑرہی ہیں۔ضلع صوابی کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کل 86 امیدواروں میں سے پانچ خواتین الیکشن کے میدان میں ہیں۔مخصوص نشستوں پرسابق صوبائی وزیر رہنے والی ستارہ ایاز صوابی کے روایتی معاشرے میں گلی گلی جا کر انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔۔ستارہ ایاز کی ہی رشتہ دار معراج ہمایوں بھی اْسی حلقے سے انتخابات میں آزاد حیثیت سے اْن کے مدمقابل ہیں۔۔صوابی میں جہاں دو خواتین آزاد حیثیت سے قوم اسمبلی کے میدان میں ہیں، وہیں تین خواتین بھی صوبائی اسمبلی کے لئے جنرل نشستوں پر مد مقابل ہیں۔غزالہ عطا پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے49 سے، ناظمہ تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر پی کے53 سے، جبکہ یاسمین پی کے52 سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔
Next Post
کراچی میں مانیٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل
Sun Jan 21 , 2024
سوات (پی پی آئی)کراچی میں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔شہر قائد میں سرکاری ملکیتی مقامات سے بینرز، پینا فلیکس اور بورڈ ہٹا دیئے گئے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری اداروں کی عمارتیں اور املاک سیاسی […]
