اسلام آباد (پی پی آئی)آئندہ بیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کیمطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند اورسموگ چھائی رہے گی۔ کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 12، اسکردومنفی09، گلگت، استور، کالام منفی 06 اور سری نگر میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Next Post
ایف سی بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں فلاح و بہبود کی خدمات جاری
Sun Jan 21 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں فلاح و بہبود کی خدمات جاری ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کی خدمات جاری ہے۔بلوچستان کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے […]
