ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

؎ دھند کے باعث پی آئی اے کی 21 پروازیں منسوخ، 6 متبادل ائیر پورٹس منتقل

کراچی(پی پی آئی) ملک بھر میں شدید دھندکے باعث  پی آئی اے کی 21 پروازیں منسوخ اور 6 متبادل ائیر پورٹس منتقل کردی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ریاض سے ملتان کی پرواز پی کے 766 لاہور اتار لی گئی، شارجہ پشاور پی کے 258، دبئی اسلام آباد پی کے 112 نجی ائیر کی ابوظہبی اسلام آباد کی پرواز پی اے 231 کو لاہور اتارا گیا۔  دبئی سیالکوٹ پی کے 180 اسلام آباد بحرین جب کہ اسلام آباد پی کے 188 پشاور اتاری گئی۔   ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302، 303 پی اے 402، 401 کراچی اسلام آباد ای آر 500 پی اے 401 منسوخ کر دی گئی،دمام سے لاہور پی ایف 743، دبئی لاہور پی کے 236، مسقط پی ایف 733 جدہ لاہور کے مابین سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 739 بھی منسوخ کر دی گئیں۔  اسلام آباد گلگت پی کے 601، 602 اسکردو 451، 452 دبئی اسلام آباد پی کے 233، ملتان کراچی پی کے 331 اور پی آئی اے کی القسیم سے ملتان کے لیے پرواز پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہے۔  ارومکی اسلام آباد کی پرواز سی زیڈ 6007 اور 6008 اور نینگ کراچی کے درمیان وائی جی 943 بھی منسوخ کر دی گئی۔