ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن اقبال کے بیٹے پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزدگی کا خطرہ، دانیال عزیز نے حفاظتی ضمانت کروا لی

 شکرگڑھ (پی پی آئی)احسن اقبال کے بیٹے پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزدگی کا خدشہ دانیال عزیز نے  حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق  این اے 75سے سینئر سیاستدان دانیال عزیز کے لیگی قیادت سے اختلافات کے بعد احسن اقبال اور دانیال عزیز آمنے سامنے ہیں، 19جنوری کو الیکشن کمپین سے واپسی پر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال پر فائرنگ کا معاملہ پیش آیا،مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ ظفروال میں درج کیا گیا ہے، جس میں گرفتاری کی  خبروں کے پیش نظر  دانیال عزیز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد  ہائی کورٹ میں دائر درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی، راہداری ضمانت منظور کی جائے۔۔